دودھ پلانے والی ماں اور نیا کورونا وائرس
تنفسی انفکشن کی علامات ظاہر ہونے پر
جیسے بخار ، کھانسی، یا سانس کی تنگی:
- دودھ پلاتے وقت اور بچے کے قریب جانے پر ماسک کا استعمال کریں۔
- بچے کو چھونے سے پہلے اور بعد میں اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی یا جراثیم کش سے اچھی طرح دھوئیں۔
- دودھ پلانے سے پہلے اور بعد میں چھاتی کو مؤثر طریقے سے صاف کریں یا دھوئیں۔
- استعمال ہونے والی تمام سطحوں کو معمول کے مطابق صاف کرنے یا جراثیم سے پاک کرنے کی کوشش کریں۔
COVID-19 انفکشن کی تصدیق ہونے پر
اور براہ راست قدرتی طور پر دودھ پلانے کے تسلسل کو روکنے والی پیچیدگیاں ظاہر ہونے پر
آپ:
- دودھ کو نجوڑ کر تین دنوں تک فریج میں اور تین ماہ تک فریزر میں ذخیرہ کر سکتی ہیں۔
- آلات اور سطحوں کو صاف کرنے اور جراثیم سے پاک رکھنے کا عزم کریں۔
- اگر پیچیدگیوں کی وجہ سے آپ مزید دودھ نہیں پلا سکتی ہیں، تو آپ رک سکتی اور بازیابی کے بعد دوبارہ شروع کر سکتی ہیں۔