آپ کے ہاتھ آپ کو دنیا تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔
وہ ہر روز، دن بھر آپ کی خدمت کرتے ہیں
اور اس سے انھیں جراثیم اور انفکشن کا خطرہ ہوتا ہے۔
ہم سبھی ہر وقت اپنے ہاتھوں کو دھوتے ہیں،
اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہم صحیح طریقے سے انھیں دھو رہے ہیں،
لیکن کیا حقیقت میں ہمارے ہاتھ صاف ہیں؟
میں آج اس لیب میں ہوں
اپنے ہاتھوں کو دھونے کے 5 مختلف طریقے آزمانے کے لیے،
اور ہر ایک کے نتائج کا موازنہ کرنے کے لیے
اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں کو صحیح طریقے سے دھوتے ہیں،
اب ہم ان مختلف طریقوں کو دکھائیں گے جن سے لوگ اپنے ہاتھ دھوتے ہیں
اور ہم ایک ساتھ مل کر پتہ لگائیں گے کہ کون سے طریقے درست ہیں، اور کون سے نہیں۔
میں اپنے ہاتھوں پر کچھ بیکٹیریا رکھنے کے لیے تیار ہوں!
میں نے اپنے ہاتھوں پر کچھ ای کولی بیکٹیریا رکھے،
اور پھر میں نے ایک نمونہ لیا،
اگرچہ ابھی میرے ہاتھوں پر بیکٹیریا موجود ہیں،
وہ ابھی بھی مجھے صاف نظر آتے ہیں،
بہت سے لوگوں کی طرح آپ کا بھی یہی خیال ہے کہ بیکٹیریا کو برہنہ آنکھوں سے دیکھا جا سکتا ہے۔
ہم نے ہاتھوں کو دھلنے کے پہلے طریقے سے شروعات کی،
جو کہ صرف پانی استعمال کرنا ہے
پھر میں نے ایک اور نمونہ لیا،
پھر میں نے 4 دیگر طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو دھویا،
پانی اور صابن سے 5 سیکنڈ تک،
پانی اور صابن سے 40 سیکنڈ تک،
پھر ہینڈ سینیٹائزر استعمال کرتے ہوئے،
ایک بار 5 سیکنڈ تک
اور ایک بار 20 سیکنڈ تک۔
ہم نے 5 مختلف طریقے آزمائے
اور ان بطری رکابیوں میں نمونے لیے۔
24 گھنٹے گزر چکے ہیں، اور نتائج تیار ہیں۔
ہاتھوں کو دھونے سے پہلے بیکٹیریا ایسا دکھائی دیتا ہے،
اور انھیں صرف پانی سے دھونے کے بعد ایسا نظر آتا ہے،
اور یہ 5 سیکنڈ تک پانی اور صابن استعمال کرنے کے بعد کا تنیجہ ہے،
اور یہ،
40 سیکنڈ تک پانی اور صابن استعمال کرنے کے بعد
ہینڈ سینیٹائزر
اچھے متبادل ہیں اگر پانی اور صابن دستیاب نہ ہو۔
سینیٹائزر استعمال کرنے کا درست طریقہ
اسے پورے ہاتھ پر لگانا اور اسے 20 سیکنڈ تک رگڑنا ہے،
نتیجے کے طور پر،
ہمیشہ یاد رکھیں،
اپنے ہاتھوں کو
پانی اور صابن سے
40 سیکنڈ تک دھونا
پہلا مرحلہ ہے
خود کو وائرس اور انفکشن سے بچانے کی سمت میں۔
ہمیشہ اپنے ہاتھ دھوئیں… اور صحت مند رہیں۔