کیا میں آپ کو موصول ہونے والا پیغام دیکھ سکتا ہوں؟
مجھے وازرت صحت کی طرف سے ایک کال موصول ہوئی تھی،
جس کے ذریعہ مجھے نزدیکی صحت کے مرکز پر جانے کے لیے کہا گیا تھا۔
میں جانچ سے گھبراتا ہوا، وہاں گیا۔
یہ واقعی میں بہت آسان نکلا،
اور بالکل بھی درد نہیں ہوا۔
افراد سے موعد ایپ کے ذریعہ رابطہ کیا جاتا ہے
اور قریب ترین تنفسی صحت نگہداشت کے مرکز میں جانچ کرانے کے لیے کہا جاتا ہے۔
اپنے ڈیٹا بیس کا استعمال کرتے ہوئے، ہم مریضوں سے رابطہ کرتے ہیں
اور ان سے قریب کے تنفسی صحت نگہداشت کے مرکز میں جانچ کرانے کے لیے کہتے ہیں۔
ان کے ڈیٹا کو ریکارڈ کرنے کے بعد ہم ان کی جانچ کرتے ہیں۔
پہلے رجسٹریشن کے مرحلے کے بعد،
نمونہ لینے کے لیے مریض کی کلینک تک رہنمائی کی جاتی ہے۔
جانچ محفوظ، تیز رفتار اور درد سے آزاد ہے۔
میں مریض کی معلومات لیتی ہوں،
موعد پر ان کی حاضری
رجسٹر کرتی ہوں،
اور انھیں رجسٹریشن کے دوسرے مرحلے میں منتقل کرتی ہوں۔
رجسٹریشن کے دوسرے مرحلے میں، مریضوں کی معلومات
لیب اپلیکیشن بنانے کے لیے حصن پر درج کی جاتی ہے۔
میں موعد پر رجسٹرڈ ہوں۔
وزارت صحت سے ایک ڈاکٹر نے مجھے کال کیا
بے ترتیب نمونہ لینے کے لیے
اور مجھے میرے پڑوس کے قریب ترین صحت نگہداشت کے مرکز میں جانے کی ہدایت کی۔
جانچ کرانا ایک قومی اور معاشرتی ذمہ داری ہے۔
جب آپ سے رابطہ کیا جائے تو جانچ کرائیں۔
میں جانچ کے لیے آیا تھا۔ یہ آسان تھا۔
ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔