یہ ماسک کی سب سے عام قسم ہے۔
اسے پہننے کا طریقہ یہ ہے۔
گہرا رنگ باہر کی طرف رکھیں،
جبکہ ہلکا رنگ آپ کے چہرے کو چھوتا ہے۔
دھاتی بینڈ سب سے اوپر رہتا ہے۔
دھاتی بینڈ کا وسطی حصہ اپنی ناک پر رکھیں۔
ربڑ کو کانوں کے گرد رکھیں،
پھر ماسک کو نیچے کی طرف کھینچیں،
اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ یہ ناک، منہ اور چہرے کے نچلے حصے کو ڈھکتا ہو۔
اگر ماسک گیلا یا نم ہو جائے،
تو اسے ضائع کر دیں اور دوسرا استعمال کریں۔
ماسک کو ہٹانے کے لیے، اپنی ناک یا منہ کو نہ چھوئیں۔
کانوں کے پیچھے ربڑ کو پکڑیں اور اوپر اٹھائیں۔
ماسک کو کوڑے دان میں ڈالیں،
پھر اپنے ہاتھوں کو جراثیم کش کریں یا انھیں صابن اور پانی سے دھوئیں۔
استفسار کے لیے، 937 پر ہمیں کال کریں
