کورونا وائرس کی روک تھام
نیا کورونا وائرس (COVID-19)
COVID-19 کے لیے آپ کی گائیڈ
COVID-19 کیا ہے؟
یہ سانس کی ایک متعدی بیماری ہے جو کہ نئے کوروناوائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔
COVID-19 کی ترسیل
- مریض کی کھانسی یا چھینک سے سانس کے قطرات کے ذریعہ براہ راست ترسیل
- آلودہ سطحوں اور آلات کو چھونے پھر منہہ، ناک، یا آنکھ کو چھونے کے ذریعہ بالواسطہ ترسیل
- متاثرہ افراد کے ساتھ براہ راست رابطہ
COVID-19 کی علامات:
- تيز بخار
- کھانسی
- سانس پهولنا
کیا آپ کورونا کی علامات محسوس کرتے ہیں؟
- 937 پر فون کریں
- اپنا جائزہ لیں
COVID-19 کی روک تھام
- اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے صابن اور پانی سے دھوئیں
- چھینک یا کھانسی آنے پر اپنے منہہ اور ناک کو ڈھک لیں
- سانس کی بیماری، جیسے کھانسی یا چھینک کی علامات ظاہر کرنے والے کسی بھی شخص کے براہ راست رابطے سے گریز کریں
آپ کو اپنے ہاتھوں کو کب دھونا چاہیے؟
- کھانا پکانے سے پہلے، دوران میں اور بعد میں
- کھانے سے پہلے
- کھانسنے یا چھینکنے کے بعد
- کسی بیمار فرد کی دیکھ بھال کرنے سے پہلے یا بعد میں
- باتھ روم استعمال کرنے کے بعد
- بچے کے ڈائپر تبدیل کرنے کے بعد
- جانوروں کو چھونے کے بعد
- کوڑا کرکٹ چھونے کے بعد
COVID-19 سے بچنے کے لیے اپنے ہاتھوں کو دھونے کا مناسب طریقہ:
کب؟
- کھانے سے پہلے اور بعد میں
- کھانسی اور چھینک آنے کے بعد
- باتھ روم استعمال کرنے کے بعد
اپنے ہاتھوں کو صابن، پانی یا جراثیم کش سے 40 سیکنڈ تک دھوئیں۔
انفیکشن کو کم کرنے کے لیے چھینکنے کے آداب:
- اپنی چھینک یا کھانسی کو ٹشو کا استعمال کرتے ہوئے ڈھکیں
- یا اپنی کہنی کے اندرونی حصے کا استعمال کریں
- اپنے ہاتھوں کو گرم صابن اور پانی سے 40 سیکنڈ تک دھوئیں
- جتنی جلد ممکن ہو ٹشوز کو تلف کریں
کورونا وائرس کی علامات کا مظاہرہ کرنے والے افراد کے لیے اہم مشورہ:
کیا آپ سانس کی علامات میں مبتلا ہیں اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ان ممالک میں سے کسی ایک میں تھے جہاں کورونا وائرس کے معاملے رپورٹ کیے گئے ہیں؟
- میڈیکل ماسک پہنیں۔
- 937 پر کال کریں۔
- قریبی اسپتال میں جائیں۔