کورونا ویکسینیشن (کووڈ-19)

ویکسین کی اہمیت:

بیشتر بیماریوں سے بچنے کا ایک آسان ، محفوظ اور موثر ترین طریقہ حفاظتی ٹیکے لگوانا ہے ، جو انسانی بدن کو مدافعتی نظام کے لئے اینٹی باڈیز بنانے کا عادی بنانے کے ساتھ بعض متعدی امراض اور خطرناک انفیکشنز کے خلاف مزاحمت کرنے اور جسم کے اندر مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے پر قوت بخشتا ہے ، کورونا وائرس (کووڈ – 19) کے تیزی سے اور آسانی سے پھیلنے اور دنیا کی آبادی کی اکثریت کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کے پیش نظر ، کورونا وائرس کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے لئے اس ویکسین کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے، کیوں کہ نہ یہ صرف جسم کو محفوظ طریقے سے ایک مدافعتی ردعمل تیار کرنے میں بھر پور صلاحیت عطا کرتا ہے، بلکہ متعدی امراض کو روکنے یا کنٹرول کرکے جسم کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی اہم رول ادا کرتا ہے ، اسی کے ساتھ  یہ ویکسین تمام ممالک میں پابندیوں کو ختم کرنے ، سماجی فاصلے کو کم کرنے اور آہستہ آہستہ معمول کی زندگی میں واپس آنے کا بھی موقع فراہم کرے گا۔

ویکسین کے طریقہ کار:

حفاظتی ٹیکے انسانی جسم کے قدرتی طور پر دفاعی نظام کے ساتھ کام کرتے ہوئے بیماری کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔ چنانچہ جب ویکسین لیا جاتا ہے تو جسم کا مدافعتی نظام اس طرح متحرک ہوتا ہے:

  • ویکسین کے داخل ہونے کے ساتھ ہی یہ جسم کے اندر وائرس کی شناخت کرتا ہے۔
  • اینٹی باڈیز (بیماریوں سے لڑنے کے لیے مدافعتی نظام کی طرف سے قدرتی طور پر پیدا ہونے والے پروٹین) تیار کرتا ہے ۔
  • مرض کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کے خاتمے کا طریقہ فراہم کرتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ، ویکسین ایک محفوظ اور بھروسہ مند طریقہ شمار کیا گیا ہے۔ اور ایک بار جب بدن ویکسین کی ایک یا ایک سے زیادہ خوراکیں لے لیتا ہے ، تو یہ بیماری کو جنم دیے بغیر مدافعتی ردعمل پیدا کرتا ہے ، اور کوئی بھی بیماری کے پیدا ہونے کے بعد اس کا علاج کرنے کے بجائے ، یہ ویکسین فوری طور پر اثر پیدا کرتے ہوئے بیماری کو روک دیتا ہے۔

 

ویکسین لینا کیوں ضروری ہے؟

ویکسین لینے کی دو اہم وجوہات ہیں:

  • خود کی حفاظت کرنا۔
  • اپنے ارد گرد رہنے والوں کی حفاظت کرنا۔

ویکسین کے بغیر ، ہم کوویڈ 19 میں مبتلا ہونے کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں ، جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

 

مقصود افراد:

  • 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام شہری اور مقیم افراد۔

 

ویکسین کی حفاظت اور افادیت:

  • تحفظ وسلامتی کے پیش نظر یہ ویکسین بالکل محفوظ شمار کی گئی ہے۔ اور یہ ویکسین ٹیسٹنگ کے مراحل کو مؤثر طریقے سے مکمل کرچکی ہے اور مضبوط مدافعتی ردعمل اور مستقل اینٹی باڈیز تیار کرتی ہے ، عام طور پر ویکسین کے ضمنی اثرات معمولی اور عارضی ہوتے ہیں (جیسے ، انجیکشن کے مقام میں انفیکشن پیدا ہونا ، ہلکا بخار یا سر درد ہونا)۔
  • کسی بھی لائسنس یافتہ ویکسین کو استعمال میں لانے سے قبل ٹیسٹنگ کے متعدد مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ، اور باقاعدگی سے اس کا دوبارہ جائزہ لیا جاتا ہے، یہی نہیں بلکہ ماہرین اور محققین کی ٹیم مختلف ذرائع سے یہ ڈیٹا حاصل کرنے کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں کہ کہیں کوئی ایسی علامت نہ ظاہر ہو جو یہ ویکسین صحت کے لیے خطرہ بنے۔
  • ہمیشہ یہ یاد رکھیں کہ بیماری کے پیدا ہونے کے بعد اس کا علاج کرنے سے بہتر ہے کہ اس کو روکا جائے۔
  • ویکسین کی منظوری کے سلسلہ میں سعودی عرب کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات وہی ہیں جو سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے ویکسین کی منظوری کے لیے سرکاری اقدامات ہوتے ہیں ، چوں کہ اتھارٹی ویکسین کی منظوری کے باب میں سخت بین الاقوامی سائنسی طریقوں پر عمل کرتی ہے ، اسی لئے یہ تمام ویکسینوں میں استعمال ہونے کے لئے یکساں طور پر ہدایات جاری کرنے کی طرح یہاں بھی ویکسین کی صناعت ، سپلائی اور حفاظت کی بھی ضمانت دیتی ہے۔

 

کیا ویکسین کے کوئی ضمنی اثرات رونما ہوتے ہیں؟

ویکسین سے منسلک ضمنی اثرات صرف وہ معمولی علامات ہیں جو ویکسین کی جگہ پر لال پن کے ساتھ درد سے زیادہ نہیں ہوتے ہیں، اور اس کے ساتھ جسم کے اندر درجہ حرارت میں بھی معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔ سعودی عرب میں ہماری طبی ٹیم  کو اس طرح تربیت دی جاتی ہے کہ وہ اس قادر ہو سکیں کہ ویکسین سے وابستہ مضر اثرات کو ہموار اور محفوظ طریقے سے نمٹائیں اور ویکسین حاصل کرنے والے شخص کی جسمانی صحت وسلامتی کا بھی وہ بآسانی خیال رکھ سکیں۔

 

عام سائیڈ ایفیکٹکس (مضر اور ضمنی اثرات):

  • تکان اور سر درد محسوس کرنا۔
  • انجکشن کی جگہ پر درد کا احساس ہونا۔
  • پٹھوں میں درد اور بے چینی کا احساس ہونا۔
  • جسم میں زیادہ بخار کی کیفیت اور کپکپی طاری ہونا۔

 

اس طرح کی علامات کو دور کرنے کے لیے مناسب طریقہ کار:

  • سر درد ، پٹھوں میں درد ، بدن میں زیادہ درجہ حرارت اور تھکاوٹ کو دور کرنے کے لیے پیراسیٹامول لیں۔
  • انجکشن کی جگہ پر اگر کوئی درد ہو ، یا لالی اور سوجن ہو تو اس کو کم کرنے کے لیے کولڈ کمپریسس لگائیں۔
  • سائیڈ ایفیکٹس (مضر اور ضمنی اثرات) کو چیک کرتے رہیں اور جب کوئی تشویش ہو تو اپنے ہیلتھ کیئر سنٹر سے رابطہ کریں۔

 

ویکسین لینے سے پہلے کچھ مشورے:

  • ویکسین حاصل کرنے سے پہلے اگر آپ کو کسی بیماری کا پتہ چلے (جیسے: جسم کے اندر زیادہ درجہ حرارت ہونا) یا کوئی ایسی علامات جو ان حالات کے رہتے ہوئے ویکسین حاصل کرنے کے امکانات کا تعین کیا جا سکے، ان سب حالات کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
  • ڈاکٹر کو اپنے میڈیکل رپورٹ اور ماضی کی پوری تفصیل سے آگاہ کریں۔ چاہے مریض کسی دائمی بیماری میں مبتلا ہو (جیسے: ذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشر یا دمہ کی بیماریاں) ، اس کے کنٹرول کی حد ، اور علاج کی پلاننگ جس سے مریض دوچار ہے۔
  • پہلے سے ملنے والی کسی بھی ویکسین سے پیش آنے والے الرجک رد عمل کے بارے میں ڈاکٹر کو بتائیں۔

 

ویکسین کی کتنی خوراکیں اور کیسے لیں۔

ویکسین انٹرماسکلر انجیکشن کے ذریعے لی جائیں اور ویکسین کی دو خوراکیں 21 دن کے فرق کے ساتھ لیں۔

 

حالیہ سال میں موسمی فلو ویکسین لینے کی اہمیت:

  • موسم خزاں اور سردیوں میں انفلوئنزا کا سبب بننے والے وائرس فعال ہوتے ہیں اور نیا کورونا وائرس اس وقت بھی متحرک ہو سکتا ہے۔
  • اگر کوئی شخص کورونا وائرس کا شکار ہونے کا زیادہ امکان رکھتا ہے تو ، اسے فلو ہونے کا بھی زیادہ امکان ہوسکتا ہے۔
  • اگر کوئی پہلے کورونا وائرس کا شکار ہو چکا ہو تو فلو کی ویکسین لینا محفوظ ہے کیونکہ یہ فلو کو روکنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
  • یہ انفلوئنزا انفیکشن ، ہسپتال میں داخل ہونے اور موت کے خطرے کو کم کرے گا۔
  • فلو کی خوراک لینے سے ہیلتھ کیئر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کے وسائل میں اضافہ ہو سکے گا۔

 

موسمی فلو ویکسین اور کورونا وائرس ویکسین حاصل کرنے کے درمیان وقت میں فرق کی مدت:

ایک ہی وقت میں دو ویکسین لینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ، لیکن ان کو 3-4 ہفتوں تک الگ کیا جاسکتا ہے تاکہ ہر ویکسین کے الگ الگ ضمنی اثرات کو چیک کیا جاسکے اور انہیں آپس میں مخلوط نہ کیا جا سکے۔

تاکہ ویکسین ہر ایک تک آسان اور قابل رسائی طریقے سے پہنچے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مقیمین اور شہریوں کو ویکسین دینے کی غرض سے کچھ مرکزی مقامات متعین ہوں گے۔

 

ویکسین لینے کے بعد:

  • سائیڈ ایفیکٹس کی ظاہری شکل کو اچھی طرح چیک کریں اور ویکسین حاصل کرنے کے فورا بعد 7 دن تک ظاہر ہوتے ہی انہیں ریکارڈ کریں۔
  • ویکسین حاصل کرنے کے بعد 3 ہفتوں تک بیماری یا کسی دوسری صحت کی حالت کی خود نگرانی کریں۔
  • صحت مند طرز زندگی اپنائیں اور قوت مدافعت بڑھانے کے لیے پریشانی اور ذہنی تناؤ سے دور رہیں ، جیسے صحت مند کھانا کھانا ، سیال اشیاء کافی مقدار میں پینا ، جن میں سب سے اہم پانی ہے ، اور مناسب مقدار میں سونا۔

* جب تک ویکسین کے تحفظ کی مدت کے بارے میں مناسب معلومات دستیاب نہیں ہو جاتی اور جب تک لوگوں کی کافی تعداد کورونا (کوویڈ 19) کی ویکسین کے تحت نہ آجائے تب تک وزارت صحت کی ہدایات وتنبیہات پر عمل کرنا اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے، تاکہ آپ خود کی اور دوسروں کی حفاظت کے لئے مناسب اقدامات اٹھا سکیں۔

ویکسین سے متعلق مزید معلومات جاننے کے لیے:

 

بتاريخ
شیئر کریں
Share on twitter
ٹویٹر
Share on facebook
فیس بک
Share on telegram
ٹیلیگرام
Share on whatsapp
واٹس ایپ

مزید براؤز کریں

اس بحران کے دوران تمام سرکاری اداروں کے مابین حیرت انگیز انضمام کی قیادت ایک ممتاز رہنما کر رہے تھے، جو کہ انتھک انہوں نے ایک ایسی ٹیم تشکیل دی جو شہری کو اپنی اولین ترجیح مانتے ہوئے، ہم آہنگی اور معیار کے اعلی ترین اقدامات کے ساتھ کام کرتی ہے۔محنت کرتے ہیں۔
ڈاکٹر توفیق الرابعہ
وزیر صحت

ہمیں فالو کریں

اس سائٹ سے متعلق معلومات کو وزارت صحت نے منظور کیا ہے

Share on twitter
Share on facebook
Share on whatsapp
Share on telegram

من خلال النقر على أي رابط في هذه الصفحة ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية الخاصة بنا

نستعمل ملفات Cookies الخاصة بك، لفهم طريقة تصفحك للموقع وكذا تعزيز تجربة الاستخدام بشكل عام